سوشل میڈیا پر مشہور اداکار اور ڈاکٹر فہد مرزا سے متعلق دلچسپ معلومات موجود ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی چند ایسی باتوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آپ بھی جاننا چاہیں گے۔
فہد مرزا کی جانب سے یوٹیوبر جنید کے پروگرام میں شرکت کی گئی تھی جس میں انہوں نے دلچسپ انداز میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کا بھی ذکر کیا اور اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔
فہد بتاتے ہیں کہ انہوں نے ڈاؤ یونی ورسٹی سے بھی تعلیم حاصل کی جبکہ سول اسپتال میں بھی ٹریننگ حاصل کی جہاں سخت سردی میں بھی انہیں رات کے 3بجے کام کرنا پڑتا۔
سرجن کا کہنا تھا کہ میرے پاس بے شمار کلائنٹس آتے ہیں لیکن میں ہر 10 میں سے 8ن کو واپس بھیج دیتا ہوں، کیونکہ میں اپنے کلائنٹس سے مخلص اور سچ بات کرتا ہوں، جن لوگوں کو فہد واپس بھیج دیتے ہیں دراصل انہیں کسی قسم کی سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ فہد کی حق گوئی اور صاف دل کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔
فہد بتاتے ہیں کہ ان کے باقی تمام خوبصورتی ایک طرف اور ایک انسان کی کھال ایک طرف، اس انسان کی اسکن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ فہد کا ماننا ہے کہ انسان خوبصورت ہوتا ہے بس اسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
فہد کا کہنا ہے کہ قرآن میں بھی لکھا ہے کہ مایوسی ایک طرح سے شرک ہے، فہد کا ماننا ہے کہ کسی بھی صورت ماضی کی بنیاد پر اپنے مستقبل کو اثر انداز نہ ہونے دیں، فہد مرزا قرآن کو سمجھ کر پڑھتے ہیں جبکہ صوفی ازم کے بھی کافی قریب ہیں جس کی وجہ سے وہ پُر سکون انداز میں اپنے رب کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں۔
فہد مرزا بتاتے ہیں کہ ان کے پاس کئی لوگ آتے ہیں لیکن جنہیں اپنی خوبصورتی کے لیے پریشانی ہوتی ہے وہ ماڈلز ہیں۔ فہد مرزا مذہبی لگاؤ بھی رکھتے ہیں اور مولانا رومی کو کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں دوسری جانب قرآنی آیات کو بھی بغور سمجھتے ہیں۔