تم نے میرا گھر توڑا بچو گے تم بھی نہیں.. عامر لیاقت کا عمران خان کے لیے پیغام

image

"تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست! بچو گے تم بھی نہیں، میں جاچکا لیکن تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے تم نے کس کے ذریعے کتنے پیسے بھجوائے کیونکہ تمہیں معلوم تھا کہ یہاں پیسوں سے ہی کام ہوگا۔ بس ایک غلطی کر بیٹھے، اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیوز تو نہ بنواتے، استغاثہ ہے میرا رب کے حضور تم الیکشن کبھی نہ جیتو"

یہ الفاظ ہیں مشہور سیاستدان اور ٹی وی پروگرام میزبان عامر لیاقت حسین کے۔ جنگ نیوز کے مطابق عامر لیاقت نے حال ہی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مشہور بزنس مین ملک ریاض کی عمران خان کے حوالے سے لیک اور وائرل ہونے والی آڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی کے ناکام ہونے کا الزام عمران خان پر لگایا ہے۔

عامر لیاقت مزید لکھتے ہیں کہ لودھراں والے “میاں” کو بتادو مزید سپورٹ کا کوئی فائدہ نہیں اور 4 نمبروں میں سے کوئی نمبر نظر رکھنے والوں سے چھپا نہیں، جی تو چاہتا ہے پورا ریکارڈ سپریم کورٹ میں دے دوں لیکن دانیہ ابھی تک میرے نکاح میں ہےاور منکوحہ کو عدالتوں میں نہیں گھسیٹتے۔ تم ہر اب عدت میں شادی کا عذاب آئے گا لکھ لو آئے گا۔ میں نے صرف مخالفت کی تھی تم اتنے کینہ پرور ہو کہ گھر توڑ ڈالا۔ مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کرتے ان غریبوں کو کیوں لالچ دلوائی ناکام امیدوار کے ذریعے؟

اس کے آگے عامر لیاقت مزید لکھتے ہیں کہ "عمران اور عامر میں یہی فرق ہے ، عمران بدلہ لیتا ہے، عامر اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اس کی پکڑ شدید ہے"


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US