“مسلم لیگ ن سے میری محبت 22 سال پرانی ہے میں 10 سال کی عمر سے ن لیگ کو سپورٹ کررہا ہوں۔ جب میں کینیڈا میں تھا تو مجھے ن لیگ کے جلسے کا پتہ چلا تو اسلام آباد اور لاہور کی ٹکٹ خریدنی چاہیں لیکن نہیں ملیں جس کے بعد مجھے دو ملکوں میں گھوم کر پاکستان آنا پڑا جس کی وجہ سے مجھے ٹکٹ بہت مہنگی ملی لیکن میں نے سوچا کہ ہمارے قائد کا جلسہ ہے اور قائد کی بیٹی آرہی ہے تو مجھے ضرور جانا چاہئیے چاہے کتنے بھی پیسے لگیں“
یہ الفاظ ہیں ن لیگ کے ایک ایسے چاہنے والے کے جو صرف اپنے قائد کا جلسہ اٹینڈ کرنے کے لئے دوہری رقم ادا کر کے کینیڈا سے پاکستان پہنچ گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر نواز شریف لندن سے واپس آئے اور کوئی جلسہ کیا تو اس کے لئے 50 لاکھ کا ٹکٹ بھی خریدنا پڑا تو خریدوں گا۔
کچھ کارکن شیر لے آئے
کل مانسہرہ میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے میں موجود عوام اس وقت حیران رہ گئے جب کارکن پنڈال میں 2 شیروں کو بھی لے آئے۔ اگرچہ انتظامیہ نے ایک شیر واپس کردیا مگر اس کے باوجود پنڈال میں موجود ایک شیر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔