تاوان کیلئے اغواء کیا جانیوالا بچہ بازیاب،باپ بیٹے کو گلے لگاکرزارو قطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو وائرل

image

لاہور :پولیس نے کروڑوں روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے پانچ سالہ بچے عریض کو ایک اہم آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا، باپ بیٹے کو گلے لگاکر زاروقطار رو پڑا، جذباتی مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سندر سے ایک بچے کو اغوا ء کیا گیا تھا جس کی بازیابی کے لیے سی آئی اے پولیس نے کارروائی کی اور بچے کو برآمد کرالیاجبکہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بچے کو ورثا کے حوالے کیا ،اس موقع پرجذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے ،باپ اپنے بیٹے کو گلے لگاکر زارو قطار رو پڑا۔

یاد رہے کہ اس بچے کو دو ہفتے قبل اغواء کیا گیا تھا اوربچے کی واپسی کے لئے کروڑوں روپے کی مانگ کی گئی تھی۔

پانچ سالہ عریض کو سندر کے علاقہ سے گھر کے سامنے سے ماسک لگائے 2 اغواکار موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گئے تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے بعد یہ کیس سی آئی اے پولیس کو سونپ دیا گیا تھا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار ، ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور نبی بخش نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts