مسکراتا ہوا یہ لڑکا پاکستان کا کونسا بڑا ستارہ ہے؟ 80 فیصد افراد بھی تصویر کو پہچاننے میں کامیاب نہیں ہوپاتے

image

انسان اپنے بچپن کے سفر کو پورا کر کے جب جوانی کی عمر کو پہنچتا ہے تو اسے اپنے وہ دن یاد آتے ہیں جب اسے کسی قسم کی فکر نہیں ہوتی تھی۔ یہاں بات ہورہی ہے بچپن کے دنوں کی۔

بعدازاں اپنے بچپن کی یادوں کو وہ تصویروں میں قید کرلیتا ہے اور جب یاد آتی ہے تو وہ انہیں دیکھتا ہے۔

عام لوگوں کی طرح متعدد مشہور شخصیات بھی اپنے بچن کی تصاویر سنبھال کر رکھتی ہیں۔ اور اب تو سوشل میڈیا کا دور ہے تو ستاروں کی بچپن کی تصاویر کوئی بھی دیکھ سکتا ہے جس میں انہیں پہچاننا کافی مشکل بھی ہوتا ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام اپنے پڑھنے والوں کے لیے نامور شخصیات کی بچپن کی تصویریں لے کر حاضر ہوتی رہی ہے جس میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ یہ کونسا مشہور اداکار، اداکارہ، سیاستدان یا کھلاڑی ہے۔

اب بتائیں کہ اوپر موجود تصویر میں مسکراتا لڑکا کون ہے؟ ہوسکتا ہے اگر کسی نے پہلے یہ تصویر دیکھی ہو اسے معلوم ہوگا لیکن کافی سارے اس لڑکے کو پہچاننے میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

یہ لڑکا پاکستان کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک تھا جو اب ہم میں نہیں رہا۔

آپ کو زیادہ انتظار کرائے بغیر بتاتے چلیں کہ تصویر میں دکھائی دینے والا یہ لڑکا پاکستان کی مشہور ٹیلی وژن شخصیت جنید جمشید ہیں۔

جنید جمشید پاکستان کے لیجنڈری گلوکار تھے جس کے بعد انہوں نے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر دین پر توجہ دی۔ بعد ازاں انہوں نے کئی نعتیں بھی پڑھیں جنہیں سن کر آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US