بیوی کی سالگرہ بھولنے پر شوہر کو جیل جانا پڑسکتا ہے ۔۔ دنیا کے 5 عجیب و غریب قانون والے ممالک جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہوں گے

image

اگر دنیا میں قانون کا نہ ہوتا تو شاید معاشرے میں ہر طرف برائی پروان چڑھتی دکھائی دیتی۔ قانون دراصل مختلف اُصولوں پر مشتمل ہونے والا وہ نظام کہلاتا ہے جو حکومت کی طرف سے معاشرے کو برائیوں سے پاک رکھتا ہے اور معاشرے کے اجتماعی رویوں کا دارومدار ہوتا ہے۔

ملکوں کی جانب سے اپنے علیحدہ قانون بنائے جاتے ہیں لیکن دنیا میں پائے جانے والے کچھ عجیب و غریب قانون کے بارے میں آج آپ کو 'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی اس دلچسپ تحریر میں بتائیں گے جنہیں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا اور یقیناً جان کر حیران ہوں گے۔

1- امتحان میں نقل کرنے پر جیل

پاکستان اور دیگر ممالک میں امتحان میں نقل کرنے پر زیادہ سے زیادہ پرچہ کینسل کردیا جاتا ہے مگر بنگلہ دیش میں ایسا نہیں ہوتا۔ بلکہ وہاں اگر 15 سال سے بڑی عمر کے طالب علم کی جانب سے پرچہ نقل کیا جائے تو اس صورت میں اسے جیل ہوجاتی ہے جس کا فیصلہ عدالت کرتی ہے۔

2- بیوی کی سالگرہ بھولنے پر جرمانے کا قانون

سالگرہ کا دن ہر شخص کی زندگی کا بہترین دن ہوتا ہے جس میں وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ برتھ ڈے کا کیک کاٹتا ہے۔ لیکن ایک ایسا ملک سامنے آیا ہے جہاں صرف بیویوں کی سالگرہ منانا انتہائی ضروری ہوتا ہے اور بھولنے والے مرد پر قانونی جرمانہ کیا جاتا ہے۔2 لاکھ افراد سے بھی کم آبادی والا یہ چھوٹا سا ملک ساموآ ہے جو دلچسپ سیاحتی مقامات کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے۔

ساموآ میں ایک ایسا قانون موجود ہے جو شاید دنیا کے کسی دوسرے ممالک میں نہیں ہے۔ اگر ساموآ کا کوئی شادی شدہ مرد اپنی بیوی کی سالگرہ کا دن بھول جائے اور اسے مبارکباد کے ساتھ ساتھ تحفے تحائف بھی نہ دے تو بیوی حکومت سے شکایت کرسکتی ہے جس سے شوہر کو جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔

3- جینز کی پتلون پہننا جرم ہے

شمالی کوریا پراسرار ملک ہونے کے ساتھ قانون لے لحاظ سے بھی پُراسرار ملک لگتا ہے۔ وہاں متعدد عجیب طرز قانون کے موجود ہیں۔ جیسا کہ وہاں کے شہری پتلون نہیں پہن سکتے البتہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شمالی کوریا میں ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے پر پابندی ہے۔

4- مرنے سے پہلے قبر کا انتظام

فرانس کے ایک عجیب قانون کے تحت وہاں کے شہریوں کے پہلے سے ہی اپنی قبر کا انتظام کر کے رکھنا پڑتا ہے یعنی پہلے سے ہی اپنی قبر کی زمین خرید لی جاتی ہے جس کے لیے ٹیکس کی ادائیگی بھی لازمی شرائط میں شامل ہے۔

5- نومولود کا نام حکومت رکھے گی

دنیا میں ایک ایسا ملک بھی موجود ہے جہاں لوگ اپنے بچوں کا نام اپنی مرضی اور پسند سے نہیں رکھ سکتے۔ بلکہ ڈنمارک کے قانون کے مطابق پیدا ہونے والے بچے کا نام حکومت تجویز کرتی ہے جس پر والدین کو سختی سے عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US