نوکری کی تلاش میں انٹرویو دینے گیا لیکن گھر واپس نہ آیا ۔۔۔ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے سے نوجوان جاں بحق
کراچی میں معروف ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا بلکہ ساتھ ہی ایک نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان محمد وثی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ وثی جامعہ کراچی می شعبہ اکانومس کا طالبعلم تھا جو آج صبح ملازمت کیلئیے انٹرویو دینے ڈیپارٹمنٹل اسٹور گیا تھا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ ماں باپ اپنے جواں سالہ بیٹے کی راہ تک رہے تھے کہ بیٹا نوکری کا لیٹر لیکر گھر واپس آئے گا،
مگر جب بیٹے کی لاش جب گھر پہنچی تو پیروں سے زمین نکل گئی۔ وثی کل رات
بہت خوش تھا اور جامعہ سے واپسی کے وقت اس کے چہرے پر ایک نور تھا وہ خوش تھا کہ اب میں اپنی جمعہ کی فیسکے اخراجات خود ادا کرسکوں گا مگر ایسا ممکن نہ ہوا۔
والدین جوان بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہیں کر پارہے وہیں دوسری جانب وثی کے دوست بھی افسردہ ہیں۔