آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026: نوجوانوں کی فکری و قومی تربیت کی جانب ایک اہم قدم

image

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ 2026 کا شاندار آغاز ہو گیا ہے جو 12 جنوری سے 20 فروری تک پاکستان کے 25 شہروں میں قائم 27 مختلف اسٹیشنز پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس قومی سطح کے پروگرام میں ملک بھر سے 4500 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔

اس انٹرن شپ پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو فکری، تعلیمی اور قومی شعور سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انٹرن شپ کے دوران شرکاء کو قومی سلامتی جیسے اہم موضوعات پر خصوصی لیکچرز دیے جا رہے ہیں جبکہ مختلف فوجی تنصیبات کے مطالعاتی دورے بھی پروگرام کا نمایاں حصہ ہیں۔

انٹرن شپ میں شریک طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت کے لیے نہایت ضروری ہیں کیونکہ یہ انہیں سیکھنے، تنقیدی سوچ اپنانے اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے قیمتی مواقع فراہم کرتے ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک اس انٹرن شپ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ان کی کئی غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں اور وہ آئندہ سیشنز میں مزید سیکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ شرکاء نے پاک فوج سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم اور فوج ایک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US