سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں اور معاشرے کی بوسیدہ روایتوں کو بھی توڑ دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں کچھ نوجوان شادی کی تقریب میں موجود ہیں، شادی کی اس تقریب کی خاص بات یہ تھی دلہا اور دلہن نے تو روایتی لباس ہی زیب تن کیا ہوا تھا مگر دوستوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
شادی تو دلہا اور دلہن کی ہوتی ہے جس میں توجہ بھی انہی کو ہی ملتی ہے مگر اس شادی میں توجہ دلہے کے دوستوں کو بھی مل رہی تھی۔
دراصل دوستوں نے دھوتی اور رنگین شرٹس کا انتخاب کیا تھا، جسے دیکھ کر ہر کوئی نہ صرف حیرت زدہ تھا بلکہ خوش بھی تھا۔
سفید دھوتی پر نیلی پٹی اور ساتھ چمکتی ہوئی رنگین شرٹس دیکھنے والوں کو رشک کرنے پر مجبور ضرور کر رہی تھیں۔