کتے اور گھوڑے کا سر کیوں نہیں ہے؟ حیرت انگیز تصویروں میں چھپی گڑ بڑ جسے پکڑنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

image

تصویروں کی دنیا جہاں یادوں اور خوبصورت لمحات سے بھرپور ہوتی ہے وہیں کچھ تصویریں لوگوں کو حیران کرنے اور تجحسس میں مبتلا کرنے کے لئے ہی کھینچی جاتی ہیں۔ آج کے ہمارے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی ہی چند تصویریں دکھا رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کی حقیقت بھی بیان کررہے ہیں۔

کتے کا سر کہاں گیا؟

بظاہر تو یہ سر کٹا کتا لگ رہا ہے مگر ایسا ہے نہیں۔ دراصل یہ کتا اپنی گردن نیچے ڈال کر لیٹا ہوا ہے اور تصویر لینے والے نے اسے اسی انداز میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

الٹا دھڑ

تصویر میں ایسا لگ رہا ہے جیسے آدمی کا نچلا دھڑ الٹا ہے مگر غور سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ دراصل آدمی پتلے کے آگے کچھ اس انداز سے کھڑا ہے کہ اس کا نچلا دھڑ پتلے کا لگ رہا ہے۔ آدمی کی پتلوں سیاہ ہونے کی وجہ سے بھی اس کا اصلی دھڑ محسوس نہیں ہورہا۔

یہ تصویر ہے یا اصلی درخت؟

تصویر میں دکھائ دینے والا درخت کوئی پینٹنگ جیسا ہے لیکن حقیقت میں اصلی درخت کے آگے بالکل اس جیسی ہی تصویر والا ٹرک کھڑا ہے۔

دو گھوڑوں کا ایک سر

بظاہر تو یہی محسوس ہورہا ہے کہ دو گھوڑوں کا ایک سر ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ پیچھے والے گھوڑے نے اپنا سر سامنے والے گھوڑے کے پیچھے چھپایا ہوا ہے جس سے دیکھنے والوں کو دھوکا ہورہا ہے۔

ہوا میں معلق بلی

ایک بلی تو اسٹول پر بیٹھی ہے جبکہ اوپر والی ہوا میں معلق ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ اوپر والی بلی کچھ اس انداز میں اسٹول پر بیٹھی ہے کہ اس کی سیٹ چھپ گئی ہے اور لٹکتی دم نے اسٹینڈ کو چھپا لیا ہے۔

دو رنگوں کی گاڑی؟

یہ گاڑی دو رنگوں میں نہیں بلکہ سامنے والی سفید گاڑی کا عکس شیشے پر پڑ رہا ہے جس سے گاڑی سیاہ اور سفید لگنے لگی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US