لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز مستقل، ایک کو 6 ماہ کی توسیع

image

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایک جج کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع اور ایک جج کو مستقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل جج راجا غضنفر علی خان کو مستقل نہیں کیا گیا، جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔

مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس حسن نواز، جسٹس وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس ابہر گل شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US