حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بمب گرا دیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 209 روپے 86 پیسے کا ہوگیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیزل کی نئی قیمت 204 روپے 15 پیسے ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 94 پیسے ہوگی۔
وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ جون میں ٹیکس نہیں لگائیں گے مگر سبسڈی ختم کرنا ہوگی۔