پاکستان کا کوئی بھی شہری ڈاکوؤں کے نشانے سے محفوظ نہیں ہے۔ کراچی ہو یا پھر لاہور ڈاکو دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات میں مصروف ہیں جس کی روک تھام کے لیے کوئی عملی اقدامات عمل میں نہیں لائے جا رہے۔
ایسے میں شہریوں کی جانب سے خود اپنی مدد آپ کے تحت جان و مال کی خفاظت یقینی بنانی پڑتی ہے۔ شہری اکثر ڈاکوؤں سے مزاحمت بھی کرتے ہیں، اور ہوشیاری دکھانے کے چکر میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تو وہیں بہت بار کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔
وہیں ڈکیتی کی ایک ایسی انوکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈاکو 2 شہریوں کو لوٹنے تو آئے مگر انہیں خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج لاہور کے شہر غازی روڈ کی ہے جہاں ایک گلی میں 2 ڈاکو موٹر سائیکل پر آکر شہری کے آگے آجاتے ہیں۔
ڈاکو بائیک سے اتر کر اسلحہ نکال لیتے ہیں جس کے بعد وہ شخص کسی صورت اپنے پاس موجود چیز انہیں دے رہا ہوتا۔
دیکھیئے کس طرح شہری نے ہوشیاری کے ساتھ ڈاکوؤں کی ڈکیتی ناکام بنائی نیچے دی گئی ویڈیو میں۔