پانی بھرتے ہوئے اچانک ایسا کیا نظر آیا، جس نے نوجوان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا؟ دیکھیں ویڈیو

image

انسان کے ساتھ کب کیا ہو جائے کسی کو کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے مگر چند لمحات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کو حیرت اور خوف میں بھی مبتلا کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ پانی کے پلانٹ کے پاس موجود ہے جبکہ ساتھ ہی پانی کی بوتلیں بھی دکھائی دے سکتی ہیں۔

نوجوان کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اچانک آتا ہے اور سیدھا جا رہا ہوتا ہے کہ اچانک رک جاتا ہے۔

غیر معمولی طور پر نوجوان نے اوپر کی جانب دیکھا اور حیرت سے آسمان کی جانب تکتے نوجوان نے پہلے تو دیکھنا شروع کیا اور پھر جس طرح شہد کی مکھی کو انسان بھگانے کی کوشش کرتا ہے عین اسی طرح شاید اسے کچھ نظر آیا جسے بھگانے کی کوشش نوجوان کر رہا تھا۔

اسی دوران نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی مگر بوتلوں میں کے درمیان پھنس کر گر گیا اور پھر حالت غیر ہو گئی، عین ممکن ہے نوجوان کو ہارٹ اریسٹ ہوا ہو، جس کے بعد نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

نوجوان کی حالت کو دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ شاید اسے موت کا فرشتہ نظر آیا ہو جبکہ کچھ اسے دماغی بیماری کی علامات سے بھی تشبیہہ دے رہے ہیں، یہ واقعہ 19 مئی کو بھارت میں پیش آیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US