دلہن کے آگے آیت الکرسی کا فریم ۔۔ شادی کی اس خوبصورت انٹری کے طریقے نے سوشل میڈیا ہر دھوم مچادی

image

آج کے موجودہ دور کی شادیوں میں دولہا دلہن کی مختلف انداز میں انٹری کی جاتی ہے تاکہ ان لمحات کو یادگار بنایا جا سکے۔

کوئی لڑکی خود گاڑی چلا کر اپنی شادی میں آتی ہے تو کوئی دولہا رقص کرتا ہوا شادی ہال میں داخل ہوتا ہے۔ آج کل کی شادیوں میں مختلف اور نئے ٹرینڈز نے جگہ بنا لی ہے۔

لیکن اب جس شادی میں دلہن کی انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا چھائی ہوئی ہے وہ بالکل مختلف ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کے بھائی اپنی بہن کی انٹری کے دوران ان کے آگے ایک فریم لے کر آرہے ہوتے ہیں جس کی جالی پر آیت الکرسی لکھی ہوتی ہے۔

اس خوبصورت اور دلچسپ انٹری نے دولہن کی شادی کو چار چاند لگا دیئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہیں اس عمل پر تنقید کی تو کسی نے اس انٹری کو بہترین قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ماشاءاللہ اللہ برکت دے اس شادی پے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ بہت غلط بات ہے کہ قرآن پاک کے الفاظ اس طرح نہیں ہے کہ ان کی بے حرمتی کی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US