پورے مہینے کے اے سی کا بل صرف 3 ہزار روپے.. کم بجلی پر چلنے والا اے سی کس جگہ ملتا ہے؟

image

“اس اے سی کا بل صرف ایک پنکھے جتنا آتا ہے۔ جن گھروں میں پنکھے لگے ہوتے ہیں ان کا بل اگر 1500 یا 2000 آتا ہے تو اس اے سی کا بل بھی اتنا ہی آئے گا۔ اگر 12 گھنٹے بھی اس اے سی کو چلائیں گے تو بل صرف 3000 آئے گا“

یہ کہنا ہے سلیم صاحب کا جو کراچی میں واقع گیس کمفرٹ شو روم کے مالک ہیں۔ سلیم صاحب نے بتایا کہ بی اے ایکس ایل نام کا یہ اے سی دراصل الٹرا ڈی سی انورٹر کے ساتھ ہے اور اس میں ایک بھی چیز اے سی نہیں بلکہ ہر چیز ڈی سی ہے۔ یہ اسپینش برانڈ ہے اور باہر سے منگوایا جاتا ہے۔

اے سی کا بل پنکھے جتنا آتا ہے

بی اے ایکس ایل اے سی کا بل بھی بہت کم آتا ہے اور یہ کمرہ بھی خوب ٹھنڈا کرتے ہیں۔ دکان کے مالک کے مطابق جو لوگ یہ اے سی خرید چکے ہیں انھیں اس سے کبھی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ یہ بھی عام اے سی کی طرح ایک ٹن سے لے کر 5 ٹن تک کے ہوتے ہیں۔

بی ایکس ایل اے سی کی قیمت اور یہ کہاں ملتا ہے؟

بی اے ایکس ایل اے سی کی قیمتیں عام اور چائنا کے اے سی کی نسبت تھوڑی زیادہ ہوتی ہیں تقریباً 10 سے 15 ہزار کا فرق ہوتا ہے لیکن ان کو لگانے کے بعد بجلی کے بل کی بہت بچت ہوتی ہے۔ اگر بات کی جائے کہ یہ اے سی کہاں ملتا ہے تو گیس کمفرٹ آؤٹ لیٹ کے علاوہ بھی اسے گوگل پر سرچ کیا جاسکتا ہے او دکانیں ڈھونڈی جاسکتی ہیں۔ اس اے سی کے پارٹس اور گیس بھی آسانی سے دستیاب ہے اور خوبصورت فنشنگ کی وجہ سے یہ کمرہ کو بہت اچھا لک دیتا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US