میری بیٹی میرے لیے پانی لاتی تھی ۔۔ رخصتی کے وقت ماں بیٹی کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئی

image

رخصتی کے وقت ایک ماں کو جو لمحات کا انتظار ہوتا ہے وہ بیٹی کی خوش و خرم اور دعاؤں کے سائے میں رخصتی کا ہوتا ہے، والدین بیٹی کے لیے اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے، جس میں والدین بیٹی کو دعاؤں کے سائے میں رخصت کر رہے ہیں اور بیٹی کے ساتھ بتائے لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک ماں اور بیٹی کو دیکھا جا سکتا ہے، رخصتی سے چند لمحے پہلے کی ویڈیو میں والدہ اور بیٹی ساتھ بتائی ہوئیں کچھ اچھی یادوں کا ذکر کر رہی ہیں۔

آنکھوں میں آنسو، چہرے پر بیٹی کے لیے خوشی کے تاثرات اور دل میں آنے والی زندگی سے متعلق ڈھیر ساری دعائیں لیے والدہ بیٹی سے محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔

ظاہر ہے جس بیٹی کو نازوں سے پالا ہو، اور اب اسے ہمیشہ کے لیے پرائے گھر بھیجنا ہو، یہ لمحہ ماں باپ کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ جب بچے اسکول سے گھر آتے ہیں، تو مائیں ان کے لیے کھانا تیار کر کے رکھتی ہیں، اُن کا خیال رکھتی ہیں کیونکہ اس ماں کو پتہ ہوتا ہے کہ بچہ اسکول سے تھک ہار کر گھر آیا ہے۔

لیکن جب میں اسکول سے گھر تھک ہار کر آتی تھی، تو میری بیٹی میرے لیے چائے کا کپ تیار رکھتی تھی کہ ماں کو چائے چاہیے ہوگی گھر آتے ہی، میرا گھر صاف کر کے رکھتی تھی، کہ ماں کام سے آئے اور اسے گھر کا کام نہ کرنا پڑے۔

والدہ نے بیٹی کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ یہ بیٹیاں وہ پھول ہیں، جو باغوں میں نہ کھلتی، یہ تو رب ذوالجلال کا دیا نور ہیں، جو قسمتوں سے ملتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US