جنرل ضیاء الحق پاکستان کے وہ مشہور شخصیت ہیں جو کہ اپنے مذہبی لگاؤ اور طرز حکمرانی کی بدولت پاکستان میں مشہور ہو گئے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جنرل ضیاء الحق ویسے تو پاکستان میں مشہور تھے لیکن ان کی شہرت پڑوسی ملک بھارت میں بھی تھی، ان دنوں جنرل ضیاء کو بھارت میں کچھ لوگ اچھے الفاظ میں بھی یاد کیا کرتے، جن میں سے ایک نام مشہور بھارتی اداکار شتروگن سنہا کا ہے۔
مشہور بھارتی اداکار اور جنرل ضیاء کی دوستی اس حد تک گہری تھی کہ دونوں فیملیز کے درمیان فیملی فرینڈشپ تھی، جبکہ شتروگن سنہا پاکستان آیا کرتے تھے اور اپنی منہ بولی بہن زین ضیاء سے بھی ملا کرتے تھے۔
شتروگن سنہا اور ان کی اہلیہ جنرل ضیاء اور ان کی اہلیہ سے ملنے پاکستان آتے اور جنرل ضیاء کے گھر ہی مہمانوں کی خاطر توازع کی جاتی، ساتھ بیٹھتے اور وقت بتاتے تھے۔
2013 میں جنرل ضیاء کے پوتے عثمان الحق کی شادی کی تقریب میں بھی اداکار نے خصوصی طور پر بھارت سے شرکت کی تھی، اور شرکت بھی کیوں نا کرتے کیونکہ ان کی منہ بولی بہن زین ضیاء نے شرکت کی دعوت جو دی تھی۔ شتروگن سنہا زین ضیاء سے بے حد پیار کرتے ہیں، جبکہ بہن کی ہر خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جب وہ دو ممالک جن کے درمیان جنگ کا ماحول بنا رہتا ہے، اس ماحول میں دونوں ملکوں کے لوگ فیملی فینڈز بھی ہو سکتے ہیں۔
شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بہن کی دعوت پر اسلام آباد آیا ہوں، میں نے اپنی بہن سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ میرے جنرل ضیاء کی فیملی سے قریبی اور جذباتی تعلقات ہیں۔