میرے ابو روز میرے خواب میں آتے تھے کیونکہ ۔۔ کیا آپ کے بھی مرحوم رشتہ دار خواب میں آتے ہیں اور وہ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جانیے دلچسپ معلومات

image

اکثر اوقات جب ہمارا پیارا ہم سے بچھڑ جاتا ہے تو ہمیں خوابوں میں بھی وہ نظر آتے ہیں، ایسے میں ہمارے تاثرات اور جذبات بھی کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ خود ناقابل بیان ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے کہ موت کے بعد آپ کے پیارے آپ کے خوابوں میں کیوں آتے ہیں؟

موت ایک ایسا عمل ہے جس سے ہر ایک کو گزر کرنا پڑتا ہے، لیکن جب کسی کا پیارا جس سے بہت زیادہ قربت ہو، جس کے بغیر رہنا ممکن نہ ہو، بچھڑ جائے تو وہ ہر لمحے یاد ضرور آتا ہے۔

ایسے میں انسان ہر لمحہ اسی پیارے کے بارے میں سوچتا رہتا ہے، حتیٰ کہ کئی بار تو یاد میں سکتے میں بھی چلا جاتا ہے، لیکن ایک کیفیت ایسی بھی ہوتی ہے جب انسان اپنے پیارے کو اپنے خوابوں میں دیکھتا ہے۔

یہ کیفیت اُس حد تک چھو جاتی ہے جب انسان اپنے پیارے کو ہر وقت ذہن میں سوچ رہا ہوتا ہے تو خوابوں میں بھی دیکھتا ہے۔ جب آپ ذہن میں کسی چیز کو سوار کر لیتے ہیں تو ہر جگہ وہی چیز دکھائی دیتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آپ کا پیارا بھی آپ کو خوش و خرم دکھائی دیتا ہے یا پھر تکلیف میں۔ اب اس میں بھی صورتحال یہاں تبدیل ہو جاتی ہے کہ اگر آپ کو آپ کا پیارا کسی اچھی جگہ پر دکھائی دیتا ہے تو آپ مطمئن محسوس کرتے ہو، اور اگر وہ تکلیف میں ہوتا ہے تو آپ بھی روحانی طور پر گہرائی میں چلے جاتے ہو۔

پیرانارمل اتھارٹی نامی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ کے خوابوں میں آپ کا مرحوم پیارا آتا ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ کسی مسئلے کا شکار ہوں، اور اس میں آپ شدید ذہنی تکلیف سے بھی دوچار ہوں۔

خواب دراصل انسان کی سوچ اور ذہنیت کی ترجمانی بھی کر رہے ہوتے ہیں، جب ایک انسان کسی بڑے سانحے سے یا واقعے سے گزرتا ہے تو اس کا گہرا اثر اس پر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ نیند میں بھی اسی حوالے سے سوچتا ہے۔

اسے اس طرح سمجھیں جب کبھی نوجوانوں کے امتحان ہوتے ہیں تو اس حد تک امتحان کو اپنے اوپر حاوی کر لیتے ہیں کہ رات کو سوتے وقت بھی اچانک جب آنکھ کھلتی ہے تو امتحان سے متعلق کچھ نا کچھ زبان پر ہوتا ہے۔

دوسری جانب مرحوم کا خواب میں آنا اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ آپ دماغی طور پر پریشان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US