ان تصویروں کو سمجھنے میں آپ کا ذہن بھی گھوم جائے گا ۔۔ تیز آنکھوں والے افراد کے لیے ان مشکل تصویر کی گڑبڑ کو سمجھنا مشکل ہوجائے گا

image

آپ کے ساتھ اکثر ایسا معاملہ پیش آیا ہوگا کہ کوئی چیز یا تصویر آپ کو سمجھ نہیں آئی تو اس کو آپ نے دوبارہ دیکھا ہو۔ زندگی میں انسان کے ساتھ ایسا پیش آتا ہی رہتا ہے۔

یعنی آپ کا دماغ ان چیزوں کے سمجھنے میں کامیاب نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آپ الجھن میں پڑ جاتے ہیں۔

ایسی متعدد تصاور انٹرنیٹ پروائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہیں۔

کچھ ایسی ہی دلچسپ اور دماغ کو چکرا دینے والی فوٹوز 'ہماری ویب' ڈاٹ کام آپ کے لیے لے کر آئی ہے۔ آیئے دیکھتے ہیں۔

1- دو سر والا زرافہ

پہلی باری میں اس تصویر نے دماغ کو دھوکے میں ڈال دیا ہوگا لیکن یہ حقیقت نہیں۔ دراصل یہ زرافہ 2 سروالا نہیں ہے بلکہ تصویر کچھ اس طرح سے لی گئی ہے جس نے زرافہ کے دو الگ سر نظر آرہے ہیں۔

2- خاتون کی ٹانگیں کہاں گئیں؟

برفانی مقام پر تصویر بنواتے اس جوڑے نے سب کو دنگ کر دیا۔ وہ اس لیے کیونکہ اس میں خاتون کی ٹانگیں نظر نہیں آرہیں جس نے دوبارہ لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔ یہاں خاتون کے کپڑے برف سے اتنا میچ کر گئے ہیں جس کے باعث خاتون کی ٹانگیں چھپ گئیں۔

3- کیا یہ واقعی عورت ہے؟

یہ عجیب طرز کی پکچر کسی عورت کی لگتی ہے جو عقب سے کھینچی گئی ہے۔ لیکن غور سے دیکھنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی عورت نہیں بلکہ بھٹے کے بال ہیں لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے کسی عورت نے سبز ساڑھی پہن رکھی ہو۔

4- دو آدمی لیکن سر صرف ایک

یہ تصویر دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ دو شخص نظر آرہے ہیں لیکن س ایک لیکن ظاہر ہے ایسا ممکن تو نہیں ہوسکتا۔ کیا آپ لوگ اس تصویر کی حقیقت کو سمجھ پائے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US