کئی دنوں سے لاپتہ دعا زہرا بازیاب ۔۔ شوہر اور سہولت کار بھی زیر حراست، دعا کون سے شہر سے ملی؟

image

کراچی پولیس نے لاہور پولیس کے ساتھ مل کر آپریشن کرتے ہوئے لاپتہ زہرا کا پتہ لگا لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے پنجاب پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا جس میں دعا زہرا کو بہاولنگر سے بازیاب کرایا گیا، اس کے شوہر ظہیر اور پناہ دینے والے سہولت کار کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر اے وی سی سی کی تحویل میں ہیں جن کو بہاولنگر سے شہر کراچی منتقل لایا جا رہا ہے، جب کہ سہولت کار کو پنجاب پولیس اپنے ساتھ تفتیش کے لیے لاہور لے جایا جا رہا ہے، سہولت کار نے دعا زہرہ اور ظہیرکواپنے ساتھ کئی دن پناہ دی۔

خیال رہے دعا زہرہ کے اغوا ہونے کا معاملہ اسی سال 16 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا تاہم بعد ازاں دعا زہرہ نے پنجاب میں ظہیر نامی لڑکے سے شادی کا اعتراف کیا تھا جبکہ دعا کے والد نے اس شادی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US