بھارتی ملازمین کو نکال دیا اور ۔۔ مودی حکومت کو توہین رسالت کرنا مہنگا پڑ گیا، عرب دنیا اور افغان طالبان نے کیا فیصلہ کر لیا؟

image

بھارت میں آخری الزماں پیغمبر مصطفٰی ﷺ کی توہین کے خلاف عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چند روز پہلے حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی خاتون ترجمان نوپور شرما اور بی جے پی کے میڈیا ہیڈ نوین جندال کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی گئی تھی۔

کئی دن گزر جانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کی جانب سے مجرمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس پر اب دنیا بھر سے باضابطہ طور پر مسلم ممالک کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی بی جے پی کی جانب سے کی جانے والی اس بے ہودہ حرکت پر شدید مذمت کی گئی ہے، دوسری ایران نے بھی اس گستاخی پر شدید ردعمل دیا ہے۔

عرب دنیا کی جانب سے بائیکاٹ انڈیا کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں انڈین پراڈکٹس کے بائیکاٹ اور بھارتی ملازمین کو نوکری سے نکالنے کی مہم جاری ہے۔

بھارتی سے درآمد شدہ اشیاء نہ استعمال کرنے اور بھارتی سفیروں کو طلب کر کے عرب ممالک کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخیلی کی جانب سے بھارتی اشیاء کےبائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا ایہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

افغان طالبان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے جنونیوں کو دین اسلام کی توہین کرنے اور مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US