میں والدین سے نہیں ملنا چاہتی ۔۔ عدالت میں دعا زہرہ کے انکار پر والدہ رو پڑیں، ویڈیو

image

دعا زہر کی بازیابی کے بعد آج عدالت میں دعا زہرہ اور ظہیر احمد کو پولیس کے حصار میں پیش کیا گیا جہاں دعا زہرہ کے والدین بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز دعا زہرہ کو بہاولنگر سے بازیاب کرایا گیا تھا، جہاں وہ رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں، تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے انہیں اور ظہیر احمد کو حفاظتی تحویل میں لے کر سندھ پولیس کے حوالے کیا گیا۔

دعا زہرہ کے والدین اس حوالے سے خوش تھے کہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے لیکن آج عدالت کے سانے دعا زہرہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی ہے۔ دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں،

جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دعا زہرہ نے عدالت میں ہی والدین سے ملنے سے انکار کر دیا، جس پر والدہ رو پڑیں۔

عدالت میں سماعت کے لیے آنے والی دعا زہرہ نے سفید چادر اوڑھ رکھی تھی جبکہ چہرے پر بھی سیاہ پردہ کیے ہوئے تھیں، دوسری جانب ظہیر احمد نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا۔

عدالت کی جانب سے دعا زہرہ کی عمر معلوم کرنے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US