صاف ستھرا اور آرام دہ ٹوائلٹ تو ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ اپنی اس خواہش میں حد سے آگے نکل جاتے ہیں۔ خاص طور پر ایسے لوگ جو دولت سے مالا مال ہوں تو سونے کے ٹوائلٹ بنوانے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم دنیا کے مشہور سونے کے ٹوائلٹس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
جہیز میں دیا گیا سونے کا ٹوائلٹ
سعودیہ کے سابق بادشاہ عبداللہ ابن عبدالعزیز نے چند سال پہلے اپنی بیٹی کو شادی میں سونے کا ٹوائلٹ دیا۔ یہ ٹوائلٹ خالص اور ٹھوس سونے کا بنا ہوا تھا۔ نہ صرف ٹوائلٹ بلکہ اس کا فلش سسٹم بھی پورا سونے کا تھا۔ بیٹی کو اس عجیب و غریب قیمتی تحفے دینے کا مقصد تو بادشاہ نے نہیں بتایا البتہ اس خبر نے ضرور میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔
18 قیراط کا سونے کا ٹوائلٹ
ناؤریزیو کیٹیلین نامی آرٹسٹ نے 18 قیراط سونے سے بنا یہ ٹوائلٹ آرٹ کے نمونے کے طور پر بنایا تھا۔ یہ ٹوائلٹ نیویارک کے guhhenheim میوزیم میں رکھا گیا اور اسے وہاں آنے والے لوگ بھی استعمال کرسکتے تھے۔
سونے کے ٹوائلٹ کیوں؟
اس سوال کا جواب دینے کے لئے یہی کہا جاسکتا ہے کہ اس کی بڑی وجہ پیسے کا بے دردی سے استعمال اور دکھاوا ہے۔ البتہ سونا ایسی دھات ہے جس میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل خواص پائے جاتے ہیں۔ خالص سونے کا بنا ہونے کی وجہ سے بہت ممکن ہے ان ٹوائلٹس پر جراثیم کی تعداد بھی کم پائیےجاتی ہو