میری بیوی نے23 کلو وزن کس طرح کم کیا؟ شگفتہ اعجاز کی بیٹی نے بتایا کھانے سے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

image

شگفتہ اعجاز کی تو وڈیوز ہمارے قارئین دیکھتے اور ان کے بارے میں پڑھتے ہی رہتے ہیں ، آج ان کے داماد اور بیٹی نے بتایا کہ انہوں نے 8 ماہ کے عرصے میں کس طرح اپنا وزن 23 کلو کم کیا۔ ان کے داماد کا کہنا تھا کہ میں اور ہنیہ دونوں نیوٹریشنسٹ ہیں تو ہم نے شادی سے پہلے یہ سوچ لیا تھا کہ ہمیں اپنا وزن کم کرنا ہے، تو ہنیہ نے منگنی کے بعد ہی سے

ناشتہ اور اسنیک

وی لاگ بناتے ہوئے ہنیہ نے بتایا کہ وہ 11 بجے سو کر اٹھتی ہیں اور اس کے کچھ گھنٹوں بعد تک کچھ بھی کھانا پسند نہیں کرتیں اس لئے یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ صبح کا ناشتہ جلدی کرنا چاہیے۔ وہ صبح ایک ڈبل روٹی پر مکھن لگا کر اسکریمبل ہوئے انڈے کے ساتھ کھاتی ہیں اس کے علاوہ انڈے کے اوپر وہ مکس سیڈز ضرور چھڑکتی ہیں جس میں سات اقسام کے بیج اور ہمالیہ نمک ہوتا ہے اس طرح ان کو مناسب مقدار میں فائبر مل جاتا ہے۔ اس کے بعد وہ کولڈ کافی پیتی ہیں اور چاکلیٹ یا آئس کریم جیسا کوئی اسنیک بھی کھاتی ہیں۔

دوپہر اور رات کا کھانا

ہنیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان کے شوہر اور ان کا دیور تینوں ڈائیٹنگ پر ہیں تو دوپہر اور رات کا ایک ہی کھانا ان تینوں کے لئے بنتا ہے جسے وہ 6 حصوں میں تقسیم کردیتی ہیں اس سے ان کا وقت بھی بچتا ہے اور کھانا بھی آرام سے پک جاتا ہے

روٹی چاول چھوڑے بغیر وزن کم کیا

ہنیہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے صرف 8 مہینے میں 23 کلو وزن گھٹایا ہے۔ جب کہ انھوں نے کچھ بھی کھانا نہیں چھوڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ سخت ڈائیٹ کرنے سے وزن کم ہوجاتا ہے لیکن پھر بھوک لگتی ہے اور انسان سب کھانے لگتا ہے تو وزن واپس بھی آجاتا ہے اس لیے کیلوریز کو گنتے ہوئے ہر چیز کھائیں اور ساتھ ورزش کو بھی معمول کا حصہ بنائیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US