ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیے ان سے متعلق چند باتیں

image

ڈاکٹر یاسمین راشد خود بھی ڈاکٹر ہیں اور دہائیوں سے صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کررہی ہیں البتہ بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ان کی صاحبزادی عائشہ علی بھی ڈاکٹر ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے انٹرویوز بہت زیادہ پسند کیے جاتے ہیں سور قارئین ان کے بارے میں پڑھنا بھی پسند کرتے ہیں اس لئے آج ہم کی صاحبزادی ڈاکٹر عائشہ کے بارے میں بھی بات کریں گے کہ وہ کون ہیں اور کیا کرتی ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ علی کی تعلیمی اسناد

ڈاکٹر عائشہ علی ڈاکٹر یاسمین راشد اور راشد نبی ملک کی صاحبزادی ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ علی ایم بی بی ایس کے علاوہ ایف سی پی ایس بھی کرچکی ہیں اور بنیادی طور پر وہ گائناکولوجسٹ ہیں۔

یوٹیوب کے ذریعے بھی طب کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں

یوٹیوب پر مائی علاج۔ کام کے نام سے ایک چینل موجود ہے جہاں ڈاکٹر عائشہ علی صحت کے مختلف مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔ اس چینل پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا لیکچر بھی موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر ڈاکٹر یاسمین اور ڈاکٹر عائشہ علی دونوں گائنی کے شعبے کی ماہر ہیں جب کہ ڈاکٹر عائشہ علی نے ایک ویڈیو کے دوران یہ بھی بتایا کہ جب وہ مل کر کسی پراجیکٹ پر کام کررہی ہوتی ہیں تو ڈاکٹر یاسمین راشد ان کا اور پوری ٹیم کا ایک ساتھ حوصلہ بندھاتی ہیں۔ گزشتہ دنوں حقیقی آزادی مارچ کے دوران جب محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تب ابن کی بیٹی ڈاکٹر عائشہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US