بھٹو صاحب اچانک میرے گھر آ گئے اور ۔۔ اداکار قیصر اور فضیلہ قاضی کا ذوالفقار بھٹو سے کیا رشتہ ہے؟

image

پاکستان کی مشہور شخصیات کے آپس میں رشتے ہوتے ہیں مگر اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں، کچھ تو قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں جبکہ کچھ دوست ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اداکارہ فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی کے بارے میں بتائیں گے۔

مشہور اداکار قیصر نظامانی ار فضیلہ قاضی پاکستانی ڈرامہ انڈسری کی وہ جوڑی ہے جو کہ اپنے دلچسپ اور سنجیدہ اداکاری کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی یہ جوڑی جوانی کے دور سے ہی مقبولیت کو چھو رہی تھی، جوانی میں ہیرو اور ہیروئن کے طور پر سامنے آنے والی یہ جوڑی اب والدین کے کردار میں ناظرین کے دل جیت رہی ہے۔

فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی کی شادی بھی بڑی دھوم دھام سے انجام پائی تھی لیکن ان دونوں پر یہ انکشاف بعد میں کھلا کہ ان دونوں کی فیملیز بھی آپس میں ایک دوسرے کو جانتی ہیں۔

قیصر نظامانی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کے گھر والے اور ذوالفقار علی بھٹو کے گھرانے کے قریبی تعلقات تھے۔ قیصر نظامانی بتاتے ہیں کہ 70 کی دہائی کی ایک تصویر کافی وائرل تھی جس میں میں ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بیٹھا ہوں، یہ وہ وقت تھا جب فضیلہ کے دادا نے اپنے گھر کے بجائے سابق وزیر اعظم کو میرے نانا کے گھر بھیج دیا۔

میرے نانا میر علی تالپور نے اپنے گھر میں ذوالفقار علی بھٹو کی رہائش کا انتظام کیا، اس وقت صبح مامو نے مجھے جلدی جلدی تیار کرا کے بھٹو صاحب سے ملاقات کرائی۔ قیصر نظامانی کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے سیاسی رشتہ داری تھی، جب ہی وہ اداکار کے گھر آئے، دوسری جانب بے نظیر بھٹو نے بھی ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سیاسی طور پر بھی فعال رہنے والے قیصر نظامانی ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی رہ چکے ہیں، اگرچہ ان لمحات کا وقت کافی کم تھا، مگر اداکار قیصر آج بھی ان لمحات کو یاد کرتے ہوئے ان یادوں میں کھو جاتے ہیں۔

دوسری جانب 2002 کے انتخابات کے لیے بے نظیر بھٹو نے قیصر نظامانی کو الیکشن لڑنے کے لیے تیار کیا تھا، اور کہا تھا کہ آپ ایک اداکار ہیں جسے ملک بھر میں شہرت حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US