پاکستانی سیاستدان ویسے تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ہی جاتے ہیں لیکن کچھ سیاستدان ایسے بھی ہیں جو کہ اپنے انداز کی وجہ سے سب میں مشہور ہو چکے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سابق وزیر اطلاعات کے عہدے پر رہنے والی فردوس عاشق اعوان کا شمار پاکستان کی ان چند خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے دلچسپ اور منفرد انداز سے سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی منسلک رہ چکی ہیں جبکہ اس وقت فردوس عاشق اعوان پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔
اگرچہ سیاست میں فردوس عاشق اعوان سے متعلق کئی خبریں چرچہ میں رہتی ہیں لیکن ان کی نجی زندگی اور فیملی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی زندگی سیاست کے علاوہ اپنی والدہ، بہنوں، بھائیوں اور گھر کے بچوں کے درمیان گھومتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان اپنی بہنوں میں سب سے بڑی ہیں، جبکہ ان کے بھائی بھی ہیں جو کہ ان سے بڑے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی بہن زارا آرکیٹیکچر ہیں جبکہ یہ کینیڈین شہری ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی چھوٹی بہن گھر کے سیاسی معاملات کو دیکھتی ہیں، فردوس کہتی ہیں کہ چونکہ میں سیاسی معاملات میں الجھی ہوتی ہوں تو گھر کے سیاسی معاملات کو چھوٹی بہن بہترین طریقے سے حل کرتی ہیں۔ لیکن یہ بھی بچوں کی تعلیم کی وجہ سے امریکہ چلی گئی تھیں، البتہ والدہ کی طبیعت خرب ہونے پر چھوٹی بہن کو واپس آنا پڑا۔
فردوس عاشق اعوان بتاتی ہیں کہ اکلوتا ستارہ میری بیٹی ہیں جو کہ میڈیکل کی طالبہ ہیں، فردوس عاشق اعوان اپنی بیٹی سے بے انتہا ٹوٹ کر محبت کرتی ہیں، یوں معلوم ہوتا ہے کہ بیٹی والدہ کی جوانی ہیں، کیونکہ بیٹی کے نین نقش والدہ ہی کی طرح ہیں۔
فردوس عاشق اعوان جوائنٹ فیملی میں رہتی ہیں، وہ بتاتی ہیں کہ ہمارا ایک مختصر سا یونٹ ہے، میرا زیادہ تر بوجھ میری بہنوں اور والدہ نے اٹھایا ہوا ہے۔ فردوس عاشق اعوان اپنی بہنوں سے بے انتہا ٹوٹ کر محبت کرتی ہیں، بہنوں سے لگاؤ اس حد تک ہے کہ کپڑوں کی تیاری اور سیلیکشن میں بہنیں کافی مدد کرتی ہیں۔
جبکہ ان کی بہن زارا بتاتی ہیں کہ وہ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ وقت دیں تاکہ ہم ان کی چیزوں کی سیلیکشن ساتھ کریں مگر وہ مصروف بہت رہتی ہیں۔ دوسری جانب فردوس عاشق اعوان بتاتی ہیں کہ میری سالگرہ پر تحائف ہی اتنے ہوتے ہیں کہ سال بھر کے کپڑے بن جاتے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کی بیٹی کہتی ہیں کہ انہوں نے کچھ کوائلٹیز امی کی لی ہیں جبکہ کچھ وہ میڈیکل سے سیکھ رہی ہیں۔ ہمارے دشمن بھی ہیں لیکن ہمارے ساتھ عوام ہے۔ ہر عید پر والدہ ساتھ ہوتی ہیں لیکن مصروفیت کی وجہ سے والدہ کے ساتھ زیادہ وقت نہیں بتا پاتے۔
والدہ بتاتی ہیں کہ میں بیٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے ہمیشہ ساتھ ہوں، زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کریں، میں چاہتی ہوں کہ مناہل اُس وقت سیاست میں آئے جب مناہل کا دل کرے۔
فردوس عاشق اعوان بیٹی مناہل پر نہ صرف فخر کرتی ہیں بلکہ ہر قدم پر سپورٹ بھی کر رہی ہیں۔ یہ انٹرویو فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سماء ٹی وی کو دیا گیا تھا۔