گرمیوں کی چھٹیاں ہیں اور بچے ناشتے میں پراٹھا کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس مہنگائی کے دور میں جب گھی کی قیمتیں بھی آسمان چھونے لگی ہیں تو مائیں بھی مجبور ہوگئی ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو گھر میں ہی گھی بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے جس سے آپ کا گھی بھی صاف ستھرا بنے گا اور پیسے بھی خرچ نہیں ہوں گے۔
اکثر لوگ جو گھر میں گھی بنانا جانتے ہیں ان سے بھی ایک غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ دودھ کی بالائی سے گھی بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے دودھ سے دہی بنائی جائے اور اس کے بعد گھی نکالا جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ اہلے ہوئے دودھ کی بالائی کو چمچ سے نکال کر ایک شیشی میں جمع کرتے جائیں اور شیشی کو فریزر میں رکھیں جب اچھی خاصی بالائی جمع ہوجائے تو اسے نکال کر باہر رکھ دیں۔
دودھ سے دہی بنائیں
روم ٹمپریچر پر آنے کے بعد اس بالائی کو ایک دیگچی میں نکال لیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچہ بھی مسلسل چلاتے رہیں تاکہ تیل اوپر نہ آئے ورنہ تیل دہی خراب کردے گا۔ جب بالائی ایک جان ہوجائے تو چولہا بند کرکے اسے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں اور پھر اس دہی کو ایک شیشے کے برتن میں نکال کر اس میں دو چمچ دہی ڈال دیں اور پھر ڈھکن لگایم دیں۔ اس برتن کو موٹے کپڑے میں لپیٹ کر ایسے مقام پر رکھیں جہاں باہر کی ہوا نہ آتی ہو۔
دہی سے گھی بنانے کا مرحلہ
ایک دن بعد اس برتن کو کھول کر دیکھیں گے تو بہترین دہی جم چکی ہوگی۔ اب اس دہی کو بلینڈر میں ڈال کر ایک گلاس ٹھنڈا پانی ڈالیں اور بلینڈر چلا دیں۔ دو منٹ تک مشین چلنے لے بعد اس میں سے اوپر کی جانب آیا مکھن نکال لیں۔ اس مکھن کو ایک پلیٹ میں رکھ کر 15منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں اور پھر ہاتھ سے دبا کر مکھن سے پانی نکال لیں۔
سنہرا رنگ آجائے تو چولہا ببد کردیں ورنہ گھی جل جائے گا
مکھن کے پیڑوں کو کڑاہی میں ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔ اس آمیزے کو اتنا پکانا ہے کہ جھاگ ختم ہوجائے اور تیل سنہری رنگ کا ہوجائے اس کے بعد چولہا بند کردیں اور نتھار کر گھی الگ کرلیں۔