کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ۔۔ بارشوں کا سلسلہ شہر میں کب سے شروع ہو رہا ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

image

جون کی گرمی نے جہاں شہریوں کے پسینےنکال دیے ہیں وہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے حوالے سے شہر قائد کے باسیوں کو اچھی خبر سنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ماہ جولائی، اگست ستمبر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مرتبہ سندھ اور پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

مون سون برسات کا پہلا سسٹم یکم جولائی سے اگست کے وسط تک اور آخری مرحلے کا، دورانیہ اگست کے وسط سے ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں پاکستان بھر میں 18.40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی آگے آنے والے مہینوں میں بارش سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے اور اس دوران سیلابی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US