سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت سی ہیں لیکن کچھ خبریں صارفین کے جذبات کو بھی تازہ کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک شخص موٹر سائیکل پر بھی نہیں بلکہ سائیکل پر حج کی نیت کر کے سفر طے کرنا شروع کر دیا ہے۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہری نے افغانستان سے سعودی عرب کے سفر کا آغاز کیا ہے، اور نیت کی ہے کہ 2022 کی عید الضحیٰ وہ سعودی عرب میں گزارے گا، جہاں سے وہ باقاعدہ حاجی بن کر لوٹے گا۔
افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہری نور احمد نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ اپنے بل بوتے پر حکومتی امداد کے بغیر اس مقدس مقام پر حاضری دے گا، یہاں تک کہ نور احمد کے جذبے کو دیکھتے ہوئے افغان حکومت نے نور احمد کے سفری اخراجات اٹھانے کی بھی پیشکش کی جسے نور احمد نے مسترد کر دیا۔
نور احمد کا موقف ہے کہ یہ ایک روحانی اور جذباتی سفر ہے جسے وہ مکمل طور پر محسوس کرنا چاہتا ہے، سفید کپڑے پہنے چہرے پر جذباتی عنصر نمایاں اور آنکھوں میں ایک ایسی امید کی کرن جو اسے تھکنے نہیں دے رہی ہے
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عام سی سائیکل جس پر کچھ ضروری اشیاء لٹکائے اور ملک کا جھنڈا لگائے نور احمد اپنے سفر کو چل دیے ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو حرمین شریفین نامی اکاؤنٹ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی جس کے بعد سے نور احمد کافی وائرل ہیں اور شہرت حاصل کر رہے ہیں۔
اگرچہ مالی طور پر بھی نور احمد خوشحال نہیں مگر ضروری اشیاء کے ساتھ وہ ایک اطمینان بخش سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔