گرمی میں فریزر میں سکہ رکھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان لیا تو آپ بھی سکہ رکھنا شروع کر دیں گے

image

گھنٹوں گھنٹوں بجلی جانا اب معمول کی بات ہے ایسے میں صرف ہمارے روز مرہ کی زندگی کے کام ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ ہماری صحت بھی گرمی میں طرح متاثر ہوتی ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے جب فریج کئی گھنٹوں کے لئے بند ہوجاتا ہے تو اس میں رکھی کھانے پینے کی چیزیں انسانی جسم کے لیے زہر میں بھی بدل سکتی ہیں؟

اسی لئے آج ہم آپ کے لیے ایسا طریقہ لائے ہیں جس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ رات کو آپ کے سونے کے بعد فریج کتنی دیر بند رہا ہوگا۔ اس طرح آپ یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ فریج میں موجود چیزیں دوبارہ استعمال کے لائق ہیں یا پھر انھیں پھینک دینا ہی ٹھیک ہے۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں یہ پتہ لگانے کا انوکھا طریقہ

فریج میں سکہ کس طرح رکھیں؟

سب سے پہلے ایک پیالہ لیں اور اس میں برف جما لیں۔ اب جمی ہوئی برف کے اوپر ایک سکہ رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔ اگر اگلی صبح سکہ برف کے اوپر جوں کا توں رکھا ہے تو اس کا مطلب آپ کا فریج زیادہ دیر کے لئے بند نہیں ہوا۔ لیکن اگر سکہ برف کے نیچے چلا گیا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فریج کافی دیر بند ہوا تھا جس کی وجہ سے برف پگھلی اور سکہ نیچے چلا گیا۔

لائٹ جانے کی صورت میں فریج میں رکھا کھانا ضائع کیوں کرنا چاہیے؟

اب اس صورت میں آپ فریج میں موجود کھانے پینے کی چیزوں کو جلد سے جلد پھینک دیں کیونکہ گرمی میں کولنگ بند ہونے کہ وجہ سے ان چیزوں میں جراثیم پیدا ہوچکے ہوں گے جو ڈائریا یا پھر فوڈ پوائزننگ بھی کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر آئس کریم ایک بار پگھل چکی ہے تو اسے دوبارہ جما کر استعمال کرنا خودکشی کے مترادف ہے کیونکہ پگھلی ہوئی آئس کریم میں فوری طور پر لیسٹیریا (listeria) نامی جراثیم حملہ آور ہوجاتے ہیں جو جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US