پڑوسی نے بتایا عامر لیاقت بہت اچھے اور نیک انسان تھے ۔۔ بشریٰ اور بیٹی بھی تعزیت کے لیے اُن کے گھر پہنچ گئیں

image

اچانک وفات پاجانے والے معروف مذہبی اِسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت کے چاہنے والے آج انتہائی غم کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان پر تنقید تو بے تہاشا کی گئی مگر حقیقت میں وہ کیسے انسان تھے سچ ان کی ایک قریبی پڑوسی نے بتا دیا۔

عامر لیاقت کے گھر کے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ آخری وقت ان کی ملاقات پڑسوں ہوئی اور وہ اپنے دروازے پر کھڑے تھے۔

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات کے معاملے پر خاتون کے علم میں جو تھا انہوں نے بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں کوئی بہت زور سے دروازہ کھٹکھٹا رہا تھا، اندر سے دروازہ بھی لاک تھا۔ خاتون نے بتایا کہ شور کی آواز سن کر ہم لوگ بھی گھروں سے باہر آگئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ جب انہیں اٹھانے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے۔

عامر لیاقت کیسے انسان تھے اس سوال کے جواب میں خاتون نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت بہت اچھے نیک اور بہت شریف انسان تھے۔

عامر لیاقت کی پڑوسی خاتون نے بتایا کہ وہ تمام پڑوسیوں سے بہت اچھی طرح گفتگو کرتے تھے۔ میرا بیٹا ان کا بہت بڑا فین (مداح) تھا اور اس کا کافی عامر لیاقت کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا تھا۔

دوسری جانب عامر لیاقت حسین کو اسپتال دیکھنے ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا تعزیت کے لیے پہنچی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US