والدین کے پہلو میں دفن ہونے کا دل کرتا تھا، وہ پورا ہو گیا ۔۔ مشہور شخصیت عامر لیاقت حسین کی قبر کہاں ہوگی؟ دیکھیے ویڈیو مناظر

image

پاکستان میک مشہور شخصیت اور ایم این اے عام لیاقت حسین آج اچانک لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر کے جہان فانی سے کوچ کر گئے، جہاں ان کے چاہنے والے اداس ہیں وہیں ان کے طوبٰی اور بشریٰ اقبال بھی سابق شوہر کے دیدار کے لیے پہنچی۔

اب خبر سامنے آ رہی ہے کہ عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔

والدین کے قریب رہنے والے اور ان کی آنکھ کا تارا عامر لیاقت حسین آج والدین کے پاس چلے گئے ہیں، اکثر و بیشتر ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا تھا کہ جیسے وہ مرنے کے بعد بھی والدین کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے سے رقم کے عوض مختص کرا لی تھی، عامر لیاقت حسین کو والدین کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قبر تیار کرنے کے لیے گورکن مشین کی مدد سے زمین کو توڑ رہا ہے، جبکہ قبر کی مٹی اور پتھر اس حد تک سخت ہے کہ الیکٹرانک مشین کا سہارا لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US