شیر کی دھاڑ تو دور کی بات شیر کا نام سن کر ہی اچھے اچھوں کی ٹانگیں کانپ جاتی ہیں۔
اس جانور سے غلطی سے بھی پنگا لینا انسان کو موت کے منہ میں لے جانے کے مترادف ہے۔
اسی سے منسلک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شہری کو شیر سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن بعد میں کچھ ایسا ہوا کہ دل منہ کو آجائے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی شیر کے پنجرے میں ہاتھ ڈال کر اسے اٹھانے/ تنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پھر اچانک اس کا ہاتھ پنجرے کی سلاخوں کے درمیان میں پھنس جاتا ہے۔
شہری کا ہاتھ جیسے ہی شیر کے پنجرے میں پھسنتا ہے تو وہ خوفزدہ ہوکر اپنا ہاتھ باہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہاتھ پھنس جانے کے دوران شیر کو معلوم نہیں ہوتا کیوں اس کا منہ اگلی جانب ہوتا ہے۔ تھوڑے کی سیکنڈز بعد آدمی شیر کے پنجرے سے اپنا ہاتھ نکالنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
دیکھیے ویڈیو مناظر۔