مشہور اینکر اور ہوسٹ عامر لیاقت حسین نے زندگی میں بے انتہا ایسے کام کیے ہیں جس کی بدولت آج انہیں اچھے الفاظ میں بھی یاد کیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ان کی زندگی کی پہلی کامیابی سے لے کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے تک کی داستان کو دکھایا گیا ہے۔
لیکن انہی میں عامر لیاقت حسین کی چند ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جو کہ ان گنت جذبات اور احساسات کو واضح کرتی ہے، جیسے کہ اس تصویر میں عامر لیاقت والدہ کے سامنے نعت کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں، والدہ بھی بیٹے کے اس اقدام پر سر فخر سے بلند کیے ہوئے نعت کو سن رہی تھیں۔
جبکہ دوسری تصویر میں عامر لیاقت حسین اپنی جوانی کے دور میں ہیں، جس میں وہ یونیفارم پہنے بڑے ہی پُر لفط انداز سے نعت پڑھ رہے ہیں، ان کی نعت کے انداز کو لوگ نہ صرف سننا پسند کرتے تھے بلکہ جذباتی بھی ہو جاتے تھے۔
اس تصویر میں عامر لیاقت حسین باقاعدہ طور پر سیاسی طور پر منسلک ہو گئے تھے، اور ان کے پُر اثر الفاظ ان کی شخصیت کو سیاسی طور پر بھی اثر انداز بنا رہے تھے۔
اس تصویر میں عامر لیاقت حسین مشہور شخصیت حکیم محمد سعید کے ساتھ موجود ہیں، عامر لیاقت حسین اپنی جوانی کے وقت سے ہی سب کی توجہ حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل تھے۔
صرف یہی نہیں مشہور ہوسٹ اور اینکر بننے والے عامر لیاقت حسین کی بطور نیوز کاسٹر تصویر بھی کافی وائرل ہے۔ ان سب تصاویر میں ایک ایسے باصلاحیت انسان کو دیکھا جا سکتا ہے جس نے سماج کے لیے کئی اچھے کام کیے مگر پھر بھی آخر میں اسے دھتکارا گیا۔