عامر لیاقت حسین کی تدفین پوسٹ مارٹم تک رکوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے باقاعدہ طور پر بیان سامنے آیا ہے جس میں موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری قرار دیا ہے، تھانہ بریگیڈ میں اس حوالے سے روزنامچہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
روزنامچے میں عامر لیاقت کی میت سرد خانے سے بریگیڈ تھانے کے عملے کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ کسی اور کے حوالے کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے عامر لیاقت حسین کے بچوں کی جانب سے والد کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور آج بعد نماز جمعہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر ہی نماز جنازہ کے بعد مزار کے احاطے میں تدفین کا اعلان کیا گیا تھا۔