زیادہ آمدن والوں پر اسپیشل ٹیکس۔۔۔ بجٹ میں تنخواہوں میں 15، پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری

image

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے 4 مختلف تجاویز آئیں تھیں، سرکاری ملازمین کی پنشن میں اپریل میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کا بجٹ 9502 ارب روپے رکھا گیا ہے، کم آمدن والے خاندان کو 2 ہزار روپے ماہانہ مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق ایسی اشیا پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جو زیادہ آمدن والے لوگ خریدتے ہیں، کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کے پٹرول الاؤنس میں 50 فیصد کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

زیادہ آمدن والوں پر اسپیشل ٹیکس لگایا جارہا ہے جبکہ غریب عوام کیلئے حکومتی اقدام سے 8 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد کو 2 ہزار روپے اضافی ملیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US