بحران پر قابو پالیا۔۔۔ہم مشکل فیصلوں کیلئے تیار ہیں، مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے معاشی حالات تباہ ہونے کے باوجود اقتدار لیا،ہم مشکل فیصلوں کیلئے تیار ہیں، مشکل تبدیلیاں بھی کرنا پڑیں تو کریں گے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دورران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ جانتے ہوئےحکومت میں آنے کا فیصلہ کیا کہ معیشت خراب ہے، ہم نے پہلے بھی کام کیا اور اب بھی کرکے دکھائیں گے، ترقی ہوتی ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو ہوجاتا ہے، ہمیں امراء کے بجائے غریب کو سہولیات دینا ہوں گی، پرانی پالیسیوں کے بجائے ہمیں کوئی نئی راہ اپنانا ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پرانی پالیسیوں کے بجائے ہمیں کوئی نئی راہ اپنانا ہوگی، ہمیں برآمدات بڑھانا ہوں گی، سابق حکومت نے 20 ہزار ارب روپے قرض لیا، عمران خان نے 71سال جتنا قرضہ 4 سال میں لیا۔

عمران خان نے خسارے کے 4 بجٹ پیش کیے، گردشی قرضہ 2500 ارب سے زائد ہوگیا ہے، نواز شریف دور میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد کے قریب تھی، 2018 کے بعد چینی 140روپے سے تجاوز کرگئی تھی، شہباز شریف چینی کو واپس 70 روپے کلو تک لائے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری حکومت توانائی بحران حل کرچکی تھی، وزیراعظم نے 40 ہزار سے کم آمدن والے خاندانوں کو 2 ہزار ماہانہ دینے کا فیصلہ کیا، اس سے 8 کروڑ سے زائد لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

گاڑیوں، فرنیچر اور پٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کیا گیا، پنشن فنڈ میں 10 ارب رکھے جائیں گے، بجلی کا گردشی قرضہ ڈھائی ہزار ارب روپے کی سطح پر پہنچ چکاہے۔گیس کے شعبہ کا گردشی قرضہ 1400 ارب روپے کی سطح کو چھو رہا ہے، اگلے سال 5 فیصد گروتھ حاصل کی جائے گی، ٹیکس کی چوری 3 ہزار ارب تک پہنچ گئی ہے، اگلے مالی سال افراط زر کو کم کرکے 11.5 فیصد پر لایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US