کالی آنکھیں سچ ہیں یا دھوکہ؟ آنکھوں کی رنگت آپ کی شخصیت کے ایسے راز بھی کھول دیتی ہے جن سے آپ خود بھی واقف نہیں

image

لوگ آنکھوں کی رنگت پر شاعری کرتے ہیں گیت گاتے ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آنکھوں کی رنگت آپ کی شخصیت کے ایسے راز بھی آشکار کردیتی ہے جن سے آپ خود واقف نہیں ہوتے آئیے جانتے ہیں وہ راز کیا ہیں۔

براؤن آنکھیں

دنیا میں انسان کی آمد براؤن رنگ کے ساتھ ہوئی۔ آنکھوں کے لئے یہ سب سے اولین اور پرانا رنگ ہے لیکن پھر خلیات میں تبدیلی کی وجہ سے آنکھوں میں میلانن کی مقدار کم ہوئی اور نیلی آنکھیں وجود میں آئیں۔ براؤن آنکھیں بصارت کو بہت سی بیماریوں سے خود بچاتی ہیں کیونکہ اس رنگ میں میلانن کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

نیلی آنکھیں

سائنسدانوں کے مطابق تقریباً 6 سے 10 ہزار سال قبل جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے صرف ایک شخص کی آنکھوں کی رنگت تبدیل ہو کر نیلی ہوگئی اس لیے آج دنیا میں اس رنگت والے جتنے بھی لوگ ہیں ان کا تعلق اسی شخص سے ہے۔

ہلکے رنگ کی آنکھوں والی خواتین کو درد نہیں ہوتا

میلانن کی کمی جہاں آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے وہیں اس کی کمی کی وجہ سے جن خواتین کی آنکھوں کی رنگت تھوڑی ہلکی ہوتی ہے طبی ماہرین کے مطابق انھیں زچگی کے دوران زیادہ درد بھی نہیں ہوتا۔ یہاں تک کہ ایسی خواتین بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار بھی بہت کم ہوتی ہیں۔

سیاہ آنکھیں

شاید آپ کو جان کے حیرت ہو کہ سیاہ آنکھوں کا کوئی وجود ہی نہیں۔ آپ نے گہری سے گہری سیاہ آنکھیں بھی دیکھی ہوں گی لیکن ان کی اصل رنگت گہری براؤن ہے کیونکہ سیاہ آنکھیں ہوتی ہی نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US