سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سب کو حیرت میں تو مبتلا کرتی ہیں مگر دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
مراکش سے تعلق رکھنے والے مشہور امام مسجد عمر بن خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، اپنے پُر اثر خطبات کی بدولت سب میں شہرت پانے والے امام کے چاہنے والوں کی تعداد کئی ممالک میں ہے۔
امام مسجد عمر بن خطاب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنا آخری خطاب دے رہے ہیں، عربی زبان میں دیا جانے والا خطبہ مراکش میں سنا جا رہا تھا۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق امام مسجد بڑے ہی پُر اثر انداز سے گفتگو کرتے تھے، جبکہ اس ویڈیو میں بھی امام جمعے کی نماز سے پہلے خطبہ دے رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام مسجد آقائے دو جہاں ﷺ کا نام بڑے ہی پُر لطف انداز سے لے رہے ہیں۔
جبکہ اسی دوران ان کی آواز لڑ کھڑائی اور دوبارہ روسول اللہ ﷺ کا نام لیا اور گرنے لگے کہ انہیں مسجد میں موجود نمازیوں نے تھام لیا۔ صارفین کی جانب سے بھی امام مسجد کی ویڈیو دیکھ کر نہ صرف رشک کیا جا رہا ہے بلکہ روح پرور مناظر کو شئیر بھی کیا جا رہا ہے۔