عمران خان کی والدہ کا نام سن کر پاکستان آ گئے ۔۔ عامر خان عمران خان سے ملنے اچانک کیوں آ گئے تھے؟

image

پاکستان اور بھارت کی شخصیات ویسے تو ایک دوسرے کو بہت قریب سے جانتی ہیں لیکن مودی حکومت کے بعد سے اب نہ کوئی شخصیت یہاں آتی ہے اور نہ بھارت جا پاتی ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے اس لمحے کے بارے میں جب اداکار عامر خان پاکستان آئے۔

عامر خان سابق وزیر اعظم عمران خان سے خاص طور پر ملاقات کرنے اور ان کی کاوشوں کو سراہنے پاکستان آئے تھے۔

چونکہ عمران خان شوکت خانم میموریل اسپتال کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں جو کہ چندے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان کے اس خواب سے کئی مشہور شخصیات بھی متاثر ہوئیں۔

18 سال پہلے اداکار عامر خان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے عمران خان کی والدہ کے نام پر بنائے گئے اسپتال شوکت خانم میموریل اسپتال کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر عامر خان کی آنکھوں میں وہ تکلیف چہرے پر سنجیدگی اس بات کی عکاسی کر رہی تھی کہ وہ عمران خان کے اس اقدام سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چونکہ خان صاحب کی والدہ بھی کینسر میں مبتلا تھیں تو اس بات نے عامر خان کو مزید متاثر کیا تھا یہی وجہ ہے کہ عامر خان سابق وزیر اعظم پاکستان کو دل سے پسند کرتے ہیں۔

یہ تصویر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شئیر کی تھی جس پر صارفین نے بے حد سراہا بھی اور شئیر بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US