اے سی کی کولنگ کیسے بچائیں؟ چند طریقے جن سے لائٹ جانے کے بعد بھی آپ کمرہ دیر تک ٹھنڈا رکھ سکتے ہیں

image

گرمی میں اے سی سے ٹھنڈا ہوتے کمرے کی اہمیت سے کون انکار کرسکتا ہے مگر یہ کولنگ بار بار کمرے کا دروازہ کھلنے کی وجہ سے ختم ہوجاتی ہے۔ خاص طور پر اگر گھر میں بچے ہوں تو وہ بار بار باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دروازہ کھولنے اور بند کرنے کی مشقت علیحدہ کرنی پڑتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس مصیبت سے بچنے کے چند آسان حل بتا رہے ہیں۔

پی وی سی پردے

یہ پردے کھلی جگہ پر اے سی کی کولنگ برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ پی وی سی پردے نہ صرف باہر سے آنے والے شور سے نجات دیتے ہیں بلکہ دھول، مٹی، مکھی اور مچھر کو بھی اندر نہیں داخل ہونے دیتے اور ان کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بغیر دروازہ بند کیے بھی یہ اے سی کہ ٹھنڈک برقرار رکھتے ہیں۔

دروازے کے نیچے کپڑا لگا دیں

اگر آپ کو فوری طور پر اے سی کی کولنگ روکنی ہے تو دروازہ بند کر کے اس کے نیچے کوئی پرانی چادر اس طرح لگا دیں کے نیچے کا کھلا حصہ مکمل طور پر بند ہوجائے۔ اس طرح لائٹ جانے یا اے سی بند ہوجانے کے بعد بھی کمرہ دیر تک ٹھنڈا رہے گا۔

کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے کے سوراخ

کھڑکیوں کو مکمل بند رکھیں اس کے علاوہ دروازے میں موجود لاک کے سوراخ وغیرہ کو بھی کپڑے کی مدد سے بند کردیں تاکہ آپ کا کمرہ دیر تک اچھی طرح ٹھنڈا رہے.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US