اکثر سوشل میڈیا مختلف شخصیات کی بچپن کی تصاویر شئیر کی جاتی ہیں جو لاکھوں لوگوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کی یہ روایت کئی سال سے چل رہی ہے کہ مشہور میڈیا سے وابستہ شخصیات کے بچپن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی جاتی ہیں جن کو دیکھتے ہوئے وہ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اور انہیں پہچان کر فوری جواب دینے میں بڑا مداح ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔
آج ہم ایک اور مقبول شخصیت کی تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتایئے کہ یہ بچہ کون ہے جس مسکراتے ہوئے دیکھ رہا ہے؟
ہوسکتا ہے آپ اس بچے کو پہچان گئے ہوں۔ تو فوٹو میں دکھائی دینے والا یہ بچہ پاکستان کی مشہور شخصیت اور بروز جمعرات دنیا سے رخصت ہونے والے میڈیا پرسن عامر لیاقت حسین ہیں۔
عامر لیاقت کی متعدد بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں رہے مگر ان کی یادیں آج بھی لوگوں میں زندہ ہیں۔