سابق وزیر تعلیم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود ان دنوں میڈیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔
لیکن ان کے میڈیا سے غائب ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
دراصل شفقت محمود کا ایک مائنر آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں چلنے پھرنے سے منع کیا ہے، سابق وزیر تعلیم کے پیٹ پر سفید رنگ کی پٹی لگی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
عین ممکن ہو، کڈنی سے متعلق آپریشن ہوا ہو، مگر تاحال آپریشن کے حوالے سے خبر سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں شفقت محمود آئے تو تھے مگر گاڑی سے اتر نہیں پا رہے تھے۔
عدالت میں بیماری اور آپریشن سے متعلق رپورٹس بھی جمع کرائی گئیں، جن کی بنا پر انہیں بیل مل گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور اداکارہ تارہ محمود کے والد شفقت محمود گاڑی میں موجود ہیں اور آپریشن کے مقام کو دکھا رہے ہیں۔