کہتے ہیں جب کوئی چلا جاتا ہے تو اس کی یاد بہت آتی ہے، ایسا ہی کچھ مشہور ہوسٹ اور ایم این اے عامر لیاقت حسین کے ساتھ ہو رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کی اور ان کے بیٹے احمد کی ایک ایسی ویڈیو کے بارے میں بات کریں گے جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔
بول نیوز کے پروگرام گیم شو ایسے چلے گا میں عامر لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر بھی مدعو تھے، اپنے دلچسپ اور منفرد انداز سے کیے جانے والے سوالات کا نشانہ اس بار ان کے اپنے بیٹے بنے۔
گیم شو کے دوران عامر لیاقت نے سوال کیا کہ وہ کون سی چیز ہے جو ہاتھی جتنی بڑی ہے۔
جواب نہ دینے پر والد نے بیٹے سے مزاق میں کہا کہ تم کیسی اولاد ہو، تمہیں کیوں نہیں پتہ، ساتھ ہی عامر لیاقت نے قینچی بھی منگوا لی۔
قینچی منگواتے ہی والد نے کہا کہ بیٹے تم گھر میں تو مجھے ہاتھ لگانے نہیں دیتے، ابھی تو اتنے سارے لوگ ہیں۔ بیٹے اور والد کی محبت کو باقاعدہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔
اور پھر عامر نے بیٹے احمد کی داڑھی بنانا بھی شروع کردی، ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے توجہ مل رہی ہے، جبکہ ان لمحات کو یاد کر کے اشکبار بھی ہو رہے ہیں۔