ملک بھر میں بارشیں کب سے شروع ہوں گی، کراچی والوں کے لیے بھی اچھی خبر۔۔ محکمہ موسمیات نے کیا بڑی پیش گوئی کر دی؟

image

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بارش سے متعلق تازہ ترین پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ آج بروز پیر 13 جون کو سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کشمیر، بالائی گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج پیر کے روز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

میٹ آفس کا کراچی کے موسم سے متعلق کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج اور کل صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

وزیر اعظم پاکستان نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی اطلاعات کے بعد حفاظتی اقدامات کے لیے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US