سانپ مرغی کے انڈے کھا جاتا ہے ۔۔ انڈے کو نگلنے کی کوشش میں سانپ نے کیا کر دیا؟ دیکھیے ویڈیو مناظر

image

جانور اکثر اپنے حیرت انگیز عمل سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ خطرناک تو ہوتے ہیں مگر سب کو خوفزدہ بھی کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سانپ کو عام طور پر خطرناک جانداز کے طور پر دیکھا جاتا ہے، لیکن یہی سانپ کس طرح اپنے سے بڑی چیز کو بھی نگل جاتا ہے، یہ عمل س کو حیران کر دیتا ہے۔

اس ویڈیو میں بھی سانپ کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ مرغی کے انڈے کو کھانے کی کوشش کر رہا ہے، اپنے سے بڑے انڈے کو نگلتا دیکھ صارفین کا یہی خیال تھا کہ سانپ ناکام کوشش کر رہا ہے مگر کامیاب نہیں ہو پائے گا۔

مگر دیکھتے ہی دیکھتے سانپ نے اپنے منہ کو کھولنا شروع کیا اور پھر صارفین بھی ہکے بکے رہ گئے کہ سانپ نے مرغی کے انڈے کو نگلنا شروع کر دیا، وہ صارفین بھی متوجہ ہو گئے جن کا خیال تھا کہ سانپ مرغی کے انڈے کو نگلنے میں ناکام رہے گا۔

سفید اور براؤن رنگ کے سانپ نے اپنے جسم کو انڈے کے لیے تیار کیا ہوا تھا، یعنی عام طور پر سانپ پر کسی چیز کو نگلنے کا ارادہ رکھتا ہے تو پہلے سے اپنے جسم میں جگہ بنانا شروع کر دیتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس انڈے کے ساتھ بھی ہوا، سانپ نے پہلے انڈے کے لیے جگہ بنائی اور پھر اسے نگل گیا۔ صارفین سانپ کے اس عمل پر حیرت زدہ تو تھے ہی خوفزدہ بھی ہو گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US