سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے سے متعلق بتائیں گے۔
مولانا طارق جمیل اس وقت پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں، چاہے دینی معاملات پر خطباء ہو یا پھر معاشرتی مسائل کے حوالے سے راہ راست ہو، مولانا طارق جمیل ہر موضوع پر بہترین بیان دیتے ہیں۔
نفرتوں اور دشمنی کے خلاف طارق جمیل نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے، جب وہ ہر فرقے کے علمائے کرام کے ساتھ بیٹھ گئے، جس نے باہمی تعلقات اور محبت کا درس دیا۔
لیکن اب ان کے بیٹے مولانا یوسف جمیل والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، بیٹے بھی دینی تعلیم اور دین سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں۔
نین نقش میں والد ہی کی طرح دکھائی دینے والے مولانا یوسف جمیل انسانیت کی خدمت اور سماجی بھلائی کا کام کر رہے ہیں۔ مولانا یوسف جمیل مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے وائس چئیرمین ہیں جو کہ یتیم بچوں کے لیے عید کے کپڑے، کھانے اور دیگر ضروریات زندگی سے متعلق چیزوں کا خیال بھی رکھتے ہیں اور اس کے لیے ان کی امداد بھی کرتے ہیں۔
سماجی مسائل اور ضرورتمندوں کی مدد کے حوالےسے مولانا یوسف متحرک نظر آتے ہیں، آنکھوں میں تکلیف اور آواز میں ضرورتمندوں کے دکھوں کا احساس لیے مولانا یوسف لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔
والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ صرف مولانا یوسف مولانا طارق جمیل کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ والد کے لیے فخر کا باعث بھی بن رہے ہیں۔