آپ کو حیرت تو ہوگی مگر دنیا میں سونا صرف زیور کے طور پر پہننے کے کام ہی نہیں آتا بلکہ ٹوائلٹ اور اس کے ٹشو پیپر بھی سونے کے بنائے جاتے ہیں۔ آئیے آج آپ کو اس حیرت انگیز جگہ کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں ٹوائلٹ سے لے کر ٹشو پیپر بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔
22 قیراط سونے کا ٹوائلٹ پیپر
آسٹریلیا کی ٹوائلٹ پیپر بنانے والی کمپنی نے ایک ایسا ٹوائلٹ پیپر بنایا ہے جو 22 قیراط سونے کا ہے۔ اس ٹوائلٹ پیپر میں سونے کے فیکس موجود ہیں اور یہ استعمال کے لئے اتنا ہی ہلکا اور آرام دہ ہے جتنا کہ کوئی سادہ ٹوائلٹ پیپر ہوتا ہے۔ ٹوائلٹ پیپر بنانے والی کمپنی، ٹوائلٹ پیپر مین کا کہنا ہے کہ اس بات کا خیال انھیں دبئی کے ان مہنگے ہوٹلز کو دیکھ کر آیا جہاں ٹوائلٹ مکمل طور پر سونے کے بنائے جاتے ہیں۔
کروڑوں کا ٹوائلٹ پیپر
کمپنی کے مطابق اس ٹوائلٹ پیپر کی قیمت تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ روپے ہے اور اس کو بنانے میں انھیں 4 سال کا عرصہ لگا۔ اسی لئے فی الحال وہ ابھی تک ایک ہی سونے کا ٹوائلٹ پیپر بنا سکے ہیں البتہ اس بات کی وہ بھرپور گارنٹی لیتے ہیں کہ یہ سونے کے ٹوائلٹ پیپر سو فیصد استعمال کے لائق اور آرام دہ ہیں۔